بھارتی ائرپورٹ پانی میں ڈوب گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو کا چنئی ائرپورٹ پانی میں ڈوب گیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے ائرپورٹ کو ’سی پورٹ‘ کا خطاب دے ڈالا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے کیونکہ سمندری طوفان ’مائچانگ‘ کے ریاست کی ساحلی علاقوں سے گزرنے کا امکان ہے۔
Chennai Seaport ✈️ pic.twitter.com/4uxtxLWrY2
— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) December 4, 2023
طوفان کے باعث کئی پروازیں منسوخ کرنے کے ساتھ ہی ان کا رخ موڑ دیا گیا ہے، جبکہ چنئی ائیرپورٹ کا پورا رن وے اور ہوائی جہاز کا پارکنگ ایریا بھی پانی میں ڈوب گیا ہے۔
سمندری طوفان ’مائچانگ‘ ریاست تامل ناڈو اور آندھرا پردیش کے ساحل کے قریب آنے کے بعد پیر کی رات تک چنئی میں موسلا دھار بارش ہوئی۔
مزید پڑھیں: عدالت کا گھروں میں پانی کے پائپ سے گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم
بھارت کی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر اور اس کے قریبی اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں انتہائی تیز بارش ہوگی۔