قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرنو: 53 روز میں 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ اور تعمیرِ نو کے کام کا معائنہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرِ نو کے لیے جاری کام میں تیزی آ گئی اور صرف 53 روز میں مجموعی طور پر 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا۔
مین بلڈنگ کا گرے سٹرکچر 100 فیصد اورپویلین بلڈنگ کا گرےسٹرکچر90فیصدمکمل ہوگیا،انکلوژرز کا تعمیراتی کام بھی 75 فیصد مکمل ہوگیا،نشستوں کے لیے سٹرکچر کی تعمیر اور خندق کا کام آخری مرحلے میں ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا اور تعمیرِ نو کے کام کا معائنہ کیا،محسن نقوی پویلین کے فلورز پر گئے جہاں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور خندق کے دونوں اطراف دیدہ زیب گرل لگانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے تعمیرِ نو کے کام پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرِ نو کے کام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا،الحمد لِلّٰہ 53 روز میں انتہائی تیزی اور اعلیٰ معیار کے ساتھ کام کیا گیا، پوری ٹیم جانفشانی سے دن رات کام کر رہی ہے، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل پراجیکٹ کو مکمل کر لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سرڈان بریڈمین کی ٹیسٹ گرین کیپ 7 کروڑ روپے میں نیلام
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پورا اسٹیڈیم اسٹیٹ آف دی آرٹ اور عالمی معیار کا بنایا جا رہا ہے، نئے اسٹیڈیم میں تقریباً 34 ہزار شائقین کے میچ دیکھنے کی گنجائش ہو گی،انہوں نے آخری نشستوں سے گراؤنڈ کے نئے ویو کی تعریف کرتے ہوئے تعمیر نو کے کام پر ہونیوالی پیشرفت پراطمینان کا اظہارکیا۔