بیٹیوں کو بھر بھر کر جہیز دیا لیکن دامادوں کو شرم نہیں،بشریٰ انصاری 

اپنی خوشیاں مار کر والدین بیٹیوں کو شادی کے وقت ہر چیز دیتے ہیں، داماد قدر نہیں کرتے

Dec 04, 2024 | 11:53:AM

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے والدین کو بیٹیوں کے ساتھ جہیز دینے کی سختی سے ممانعت کردی۔

معروف اداکارہ نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو بھر بھر کر جہیز دیا تھا لیکن ان کے دامادوں کو شرم نہیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ والدین بیٹیوں کو بڑا کرکے انہیں پڑھا لکھا کر ان کی شادیاں اس امید پر کرواتے ہیں کہ اب وہ خوش رہیں گی، اپنی خوشیاں مار کر والدین بیٹیوں کو شادی کے وقت ہر چیز دیتے ہیں جبکہ آگے سے داماد اس چیز پر شکرگزار اور خوش ہونے کے بجائے ڈھیٹ بن جاتے ہیں اور قدر نہیں کرتے۔

 سینئر اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کی پرورش اور ان کی تعلیم پر خرچہ کیا، دن رات محنت کرکے ان کی شادیاں کروائیں، کپڑے، زیور اور فرنیچرکے علاوہ اپارٹمنٹ بھی دیا، بیٹیوں کے شوہروں کو بیٹوں کی طرح سمجھ کر محبت میں چیزیں دیں لیکن وہ ڈھیٹ نکلے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی کامیڈین سنیل پال لاپتہ،گمشدگی کی رپورٹ درج

اداکارہ کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے سوال کیاہے کہ کیا آپ کی بیٹیوں کی شوہروں سے علیحدگی ہوئی ہے؟تاہم بشریٰ انصاری کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

 

 

 

مزیدخبریں