فہد مصطفیٰ نے برطانوی پارلیمنٹ سے اہم اعزازاپنےنام کرلیا

یہ پہلا موقع ہے جب بیک وقت کسی فنکار کو برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ہاؤسز سے اعزازدیاگیا

Dec 04, 2024 | 16:26:PM
فہد مصطفیٰ نے برطانوی پارلیمنٹ سے اہم اعزازاپنےنام کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ نے برطانوی پارلیمنٹ سے اہم اعزاز حاصل کرلیا ۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے ایک پوسٹ شیئر کر کے اپنی کامبابی سے متعلق پرستاروں کو آگاہ کیا ۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایواڈز کے ساتھ تصویر اور مختصر ویڈیو بھی شئیر کی،ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب بیک وقت کسی فنکار کو برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ہاؤسز کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ہماری کہانیاں واقعی اہم ہیں، یہ کامیابی صرف میری نہیں بلکہ یہ پاکستان کے ہر فنکار، ہر خواب دیکھنے والے اور ہر کہانی کار کی ہے جو بڑے خواب دیکھنے اور حدیں پار کرنے کی ہمت رکھتا ہے ،یہ ہماری ثقافت کی طاقت، ہماری کہانیوں اور اتحاد کے غیر متزلزل جذبے کا ثبوت ہے جو ہمیں عالمی سطح پر پہچان دلاتا ہے۔

معروف اداکار نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر اور عاجزی محسوس کر رہا ہوں،انہیں ہاؤس آف کامنز میں ڈائیورسٹی اینڈ کلچرل امپیکٹ ایوارڈ اور گلوبل کلچرل یونٹی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈپریشن شرمندگی نہیں بیماری ہے جس کا علاج موجود ہے،ماہرہ خان

فہد مصظفیٰ نے اس تجربے کو ناقابلِ یقین اور ناقابلِ فراموش قرار دیتے ہوئے برطانوی ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ، دی رائٹ آنرایبل لارڈ واجد خان اور ملٹی کلچرل یو کے کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔