لکی مروت میں 5 خوارجی ہلاک،صدر ، وزیراعظم،وزیرداخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Dec 04, 2024 | 21:04:PM
لکی مروت میں 5 خوارجی ہلاک،صدر ، وزیراعظم،وزیرداخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (احمد منصور) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کامیاب  کرے ہوئے 5 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا،کامیاب آپریشن پر صدر مملکت ، وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیرداخلہ نے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آ ئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فورسز سے جھڑپ کے دوران 5 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقےمیں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے،بیان میں مزید کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پروزیراعظم  شہباز شریف نے انہیں خراج تحسین پیش کی ہے،اپنے پیغام میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے،حکومت ملک سے خوارج اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری نےلکی مروت میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کی ہے،صدر مملکت نے خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کارروائی کے دوران 5 خوارج جہنم واصل کرنے، 2 زخمی کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی،صدر نےدہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے قومی عزم کا اظہاربھی کیا۔ 

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی لکی مروت میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ،وزیرداخلہ محسن نقوی نے 5خوارجی  دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے5خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کیا ہے۔

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی  دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، قوم کو بہادر سکیورٹی فورسز پر ناز ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ خوارجی دہشتگردوں کو پاکستان میں کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے،قوم کی حمایت سے دہشتگردوں کا صفایا کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مولانافضل الرحمان سےبلاول بھٹو کی ملاقات،مدارس ایکٹ کے حوالے سےگفتگو