عمران خان سے ملاقات کی درخواست بے بنیاد قرار،بہنوں پر جرمانہ عائد

Dec 04, 2024 | 21:18:PM
عمران خان سے ملاقات کی درخواست بے بنیاد قرار،بہنوں پر جرمانہ عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)انسدادِ دہشتگردی عدالت(اے ٹی سی) راولپنڈی نے بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی بہنوں کی جیل میں ملاقات کرنے کی درخواست کو بے بنیاد قرار دے کر  10ہزار روپے جرمانہ عائدکرکے خارج کردی۔ 

 تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے بہنوں  علیمہ،عظمی اور نورین خان نے گزشتہ روز بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کروانے کی درخواست دائر کی تھی،درخواست بانی پی ٹی آئی سے 2دسمبر کو ملاقات نہ کروانے پر دائر کی گئی تھی،درخواست میں 3دسمبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی استدعا کی گئی تھی۔

کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی،عدالتی حکم پر جیل انتظامیہ نے جواب اے ٹی سی میں داخل کروا دیا،جیل انتظامیہ نے جواب میں کہا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے 3دسمبر کی جیل میں ملاقات کی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست اس وقت دائر کی گئی جب درخواست گزار ملاقات کر رہی تھیں،اےٹی سی کے جج نےانسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے ملاقات کروانے کی درخواست بھی خارج کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر