پیپلز پارٹی عوام کی آنکھوں میں دیکھ کر مسائل کا اندازہ لگا لیتی ہے، آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) سابق صدر آ صف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) غریب عوام کی آنکھوں میں دیکھ کر مسائل کا اندازہ لگا لیتی ہے ،ہم غریب کی آواز کو سمجھ اور محسوس کرلیتے ہیں ، تلہ گنگ کےعوام کی محرومیوں کا پتہ ہے ، اس کا حل ہم نکالیں گے ۔
پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کے دوران آصف زرداری نے تلہ گنگ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو محبت بھرے انداز میں ( i love you ) کہا ،اپنے خطاب میں انہوں نے تلہ گنگ کے عوا م کی محرومیوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اپنے دور میں انہوں نے تنخواہیں100 فیصد بڑھائی اب غربت اور مہنگائی اتنی زیادہ ہے کہ اگر اس کو چار گنا بھی بڑھایا جائے تو بھی قیمتوں کی نہیں پہنچ سکتا ۔
سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کسی کی بھی ڈیمانڈ کئے بغیر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا تاکہ وہ خواتین جو گھر بیٹھے ہیں کو آمدنی کا ایک ذریعہ بن جائے.
یہ بھی پڑھیں ؛ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کون اور کہاں سے چلا رہا ہے؟ حیران کن خبر