سعودی فوجی نے ریٹائرمنٹ کے بعد کار مکینک کا پیشہ اپنا لیا

فارغ وقت گاڑیوں کی دیکھ بھال کے شوق کو عملی جامہ پہنانا شروع کردیا

Feb 04, 2024 | 19:56:PM
سعودی فوجی نے ریٹائرمنٹ کے بعد کار مکینک کا پیشہ اپنا لیا
کیپشن: فوٹو العربیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے علاقے جازان میں ابو عریش گورنری سے تعلق رکھنے والے ایک سعودی شہری نے فوج میں تیس سال کی ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد اپنے فارغ وقت گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے اپنے شوق کو عملی جامہ پہنانا شروع کردیا ہے۔

علی الشہری نے سعودی خبررساں ادارے کو بتایا کہ وہ رائل سعودی لینڈ فورسز مینٹیننس کور ڈپارٹمنٹ کی قیادت میں ملازمت کرتے تھے جہاں انہوں نے 30 سال فوج میں خدمات انجام دیں۔ ملازمت سے ریٹائرمنٹ بعد انہوں نے گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کا کام شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: نقل کرتے پکڑی جانیوالی مصری رکن پارلیمنٹ کا وکیل دستبردار

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جو ریٹائرمنٹ کے بعد کے مرحلے سے ڈرتے ہیں چونکہ میں ان لوگوں میں سے ہوں جو نقل و حرکت اور ہاتھ سے مشقت کو پسند کرتے ہیں اور گھر بیٹھنے کیلئے ہتھیار نہیں ڈالتے۔ میں نے ریٹائرمنٹ کے چھ ماہ بعد اپنے شوق پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا جو مجھے پسند ہے۔ میرا پیشہ گاڑیوں کی مرمت کرنا ہے۔ میں اپنے فارغ وقت کو گزارنے کیلئے اسی پیشے کو اپنایا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ان کے پاس کئی سالوں کا تجربہ اور مطالعہ ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے اندر اور باہر مکینکس کی خصوصیت کا مطالعہ کیا۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کسی نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ جس چیز سے محبت کرتے ہیں اور جس کے بارے میں پرجوش ہیں اس میں سرمایہ کاری کریں۔اس سے انہیں حوصلہ ملا۔ چنانچہ گاڑیوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے ایک ورکشاپ کھولی۔