رنگنا ہیراتھ کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کیساتھ دوبارہ کام کرنے سے انکار

Feb 04, 2024 | 21:02:PM

(ویب ڈیسک) سری لنکا سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری لیفٹ آرم سپنر رنگنا ہیراتھ نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کےساتھ دوبارہ کام کرنے سے انکار کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سری لنکن لیجنڈری لیفٹ آرم سپنر اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ رنگنا ہیراتھ نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی )کے ساتھ دوبارہ کام کرنے سے انکار کر دیا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق سابق سپن باؤلنگ کوچ رنگنا ہیراتھ نے ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ انہوں نے انہیں پیش کردہ پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عماد وسیم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

قبل ازیں ہیراتھ نے کہا تھا کہ انہیں بی سی بی کی جانب سے پیشکش موصول ہوئی ہے اور وہ اپنے وکلا سے بات کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے، لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے سپن کوچ بننے کے بجائے سپن مینٹور کا کردار ادا کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

چیئرمین کرکٹ آپریشنز بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ جلال یونس نے کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ سری لنکا کے لیجنڈری لیفٹ آرم سپنر بنگلہ دیش کرکٹ میں واپسی اور شمولیت کے لیے تیار نہیں ہیں، ہم نے انہیں جو پیشکش کی تھی انہوں نے قبول نہیں کی۔

جلال یونس کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے چند کوچز کو شارٹ لسٹ کیا ہے اور اب وہ کوچنگ کے مختلف عہدوں کے لیے 6 فروری کو ان کے ورچوئل انٹرویو لیں گے۔

مزیدخبریں