صرف 80 روز میں پچاس برس پرانے الائیڈ ہسپتال کی حالت بدل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے سٹیٹ آف دی آرٹ او پی ڈی بلاک، سرجیکل و میڈیکل ایمرجنسی اور نیو بلاک کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر انہوں نے اپ گریڈڈ ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ بھی کیا۔
نگران وزیراعلیٰ نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو اعلیٰ معیار کے ساتھ 80 روز میں مکمل کرنے پر سیکرٹریز تعمیرات و مواصلات و صحت اور ان کی ٹیم کو سراہا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکٹرز اور نرسز سے بھی ملاقات کی جنہوں نے ریکارڈ مدت میں ہسپتال بنانے پر ان کاشکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فیصل آباد سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے استقبالیہ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور فارمیسی کے ہیلتھ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا معائنہ کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی حالت بہت خراب تھی، ہماری ٹیم نے دن رات محنت کرکے 80 روز میں اس ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال نیا ہوگیا ہے اب ڈاکٹرز اور نرسز کو اونر شپ لینا ہوگی، یہ ہسپتال آپ کا ہے اور آپ نے ہی اس کا خیال رکھنا ہے۔