پاکستانی کرکٹر جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک

Feb 04, 2024 | 23:43:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور سینئر بلے باز جویریہ خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور تجربہ کار بلے باز جویریہ خان اور وقاص کی شادی کی پروقار تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، تقریب میں ان کے عزیز و اقارب اور دوست احباب شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عماد وسیم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

جویریہ کی شادی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف اور مایہ ناز آل راؤنڈر فاطمہ ثنا سمیت دیگر پاکستانی ویمن کرکٹرز نے شرکت کی، 35 سالہ جویریہ خان قومی ویمن ٹیم کی جانب سے 116 ون ڈے اور 112 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہیں۔

جویریہ خان نے مئی 2008 میں سری لنکا کیخلاف میچ سے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا، پاکستان کیلئے انہوں نے ون ڈے میچز میں 2885 رنز جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 2018 رنز سکور کیے، جویریہ نے اپنا آخری ون ڈے میچ 2022 میں بھارت کے خلاف اور آخری ٹی ٹوئنٹی فروری 2023 میں آئرلینڈ کیخلاف کھیلا تھا۔

مزیدخبریں