سعودی وزارت حج و عمرہ کا بڑی سہولت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے، اب خلیج تعاون کونسل (GCC) کے رکن ممالک کے باشندے عمرہ ویزا کے علاوہ سیاحتی ویزا اور ٹرانزٹ ویزا پر بھی عمرہ ادا کر سکیں گے،خلیج تعاون کونسل (Gulf Cooperation Council) ایک علاقائی تنظیم ہے جس کا بنیادی مقصد عرب خلیجی ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین اور عمان کونسل کے رکن ممالک ہیں۔
مزیدپڑھیں:سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ سعودی ایوان شاہی کے مشیرکا اہم بیان
وزارت کے مطابق سعودی حکومت عمرہ زائرین کے لیے مختلف ویزا آپشنز فراہم کر رہی ہے جن میں عمرہ ویزا خاص طور پر صرف عمرہ کے لیے، ٹرانزٹ ویزا مختصر قیام اور عمرہ کی اجازت کے لیے اور سیاحتی ویزا سعودی عرب کے سفر اور عمرہ کی سہولت کے لیے ہے،لہٰذا سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق خلیج تعاون کونسل (GCC) کے رکن ممالک کے شہری سیاحتی ویزا یا ٹرانزٹ ویزا پر عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔ ان ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، کویت، قطر، بحرین اورعمان شامل ہیں۔
یہ فیصلہ خلیجی ممالک کے شہریوں کو مزید آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ وہ بغیر کسی مشکل کے مقدس سفر کر سکیں۔