سمارٹ واچز، فٹنس ٹریکرز اور دیگر ڈیوائسز سائبر سکیورٹی رسک قرار
کابینہ ڈویژن نے حساس مقامات پران ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی کی سفارش کردی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)اسمارٹ واچز، فٹنس ٹریکرز اور دیگر ڈیوائسز سائبر سکیورٹی رسک قرار دےدی گئیں،نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ کی جانب سے ایڈوائزری جاری کردی۔
کابینہ ڈویژن نے حساس مقامات پر پہننے کے قابل ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی کی سفارش کی ہے۔
جاری کی گئی سکیورٹی ایڈوائزری کے مطابق پہننے کے قابل اسمارٹ ڈیوائسزخفیہ معلومات افشا کرسکتی ہیں، ان ڈیوائسز کا استعمال سائبر حملوں کا باعث بن سکتاہے،پہننے کے قابل اسمارٹ ڈیوائسز ادارہ جاتی سکیورٹی کیلئے بھی خطرہ قرار دی گئی ہیں۔
حساس مقامات پر ان ڈیوائسز کے استعمال سے قبل آڈٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ حساس اجلاسوں،آپریشنز والے مقامات پر ان ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں سردی کا اختتام،فضائی معیار بدستور خراب
ایڈوائزری میں مزید سفارش کی گئی ہے کہ حساس مقامات پر ان ڈیوائسز کے جی پی ایس اور بلوٹوتھ کو غیر فعال کیا جائے، منظور شدہ ڈیوائسز کے ملٹی فیکٹر تصدیقی نظام پر عملدرآمد کوبھی یقینی بنایا جائے۔