پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے عبوری میرٹ لسٹ جاری

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے عبوری میرٹ لسٹ جاری کردی گئی۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے تمام 8104 درخواست گزاروں کی میرٹ کے لحاظ سے فہرست ویب سائٹ پراپ لوڈکردی ہے ،میرٹ لسٹ اوپن میرٹ اور اوورسیز کیٹگری کیلئے علیحدہ علیحدہ جاری کی گئی ہے۔
میرٹ لسٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو میڈیکل کالجز الاٹ ہوں گے،پہلی سلیکشن لسٹ میں نجی میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کا آخری میرٹ 80.3 فیصد رہنے کا امکان ہے،کالجوں کی الاٹمنٹ کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ 5 فروری کو جاری کی جائے گی۔
امیدواروں کی سہولت کیلئے تمام میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،نجی میڈیکل کالجوں کی دوسری سلیکشن لسٹ 10فروری کو جاری کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:نیپرا کی جانب سے میپکو، پیسکو اور ٹیسکو پر بھاری جرمانے عائد
واضح رہے پنجاب کے 32نجی میڈیکل کالجوں میں سنٹرالائزڈ ایڈمیشن کیے جارہے ہیں۔