شدید دھند، موٹرویز آج بھی مختلف مقامات سے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز آج بھی مختلف مقامات سے بند کر دی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر موٹروے ایم 1 اسلام آباد سے پشاور، موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے بلکسر، موٹروے ایم 5 رحیم یار خان سے روہڑی، موٹروے ایم 14 ہکلہ سے کھرپا اور سوات موٹروے کرنل شیر خان انٹرچینج سے چکدرہ تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دھند، سموگ چھائی رہے گی، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: ق لیگ اور ن لیگ کے رہنماﺅں کی اہم بیٹھک، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا، اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند، سموگ کی لپیٹ میں رہے تاہم دالبندین میں 7 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 12، سکردو منفی 10، کالام، گلگت منفی 6، سری نگر، استور منفی 5 اور ہنزہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔