پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام،جیلوں کے ہسپتال محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کے حوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چوہدری) نگران پنجاب حکومت نے انقلابی اقدام کرتے ہوئے جیلوں کے ہسپتالوں کا انتظامی کنٹرول محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ پرائمری ہیلتھ جیل ہسپتال چلائے گا۔ جیل ہسپتالوں کی منیجمنٹ، ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس محکمہ پرائمری ہیلتھ کے ماتحت ہوگی۔
جیلوں کے ہسپتالوں میں تعینات ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ محکمہ پرائمری ہیلتھ کرے گا۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ جیل ہسپتالوں کیلئے ادویات خریدے گا۔
مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن نے سندھ سے پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ اڑادی
جیلوں کے ہسپتالوں کی تزئین و آرائش بھی محکمہ پرائمری ہیلتھ کے ذمہ ہوگی۔ ہسپتالوں میں پیرا میڈیکل سٹاف کا کیڈر ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ختم کر دیا جائے گا۔