بجلی ایک بار پھر مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بجلی ایک بار پھر مہنگی ہوگئی،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ۔
حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا۔ایک بار پھر مہنگی کردی گئی ۔بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،نیپرا اتھارٹی نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ضرورپڑھیں:مسلم لیگ ن نے سندھ سے پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ اڑادی
سی پی پی اے نے فیول پرائس کی مد میں 4 روپے 66 پیسے کا اضافہ مانگا تھا،نیپرا اتھارٹی نے گزشتہ ہفتے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا،نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ اضافے میں فیول پرائس اور بقایا جات کی مد میں وصولیاں شامل ہیں۔موجودہ اضافہ بجلی صارفین سے جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔