روپے کا ڈالر کو رگڑا، اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں نے پچھاڑ دیا

Jan 04, 2024 | 18:39:PM

(اشرف خان) روپے اور ڈالر کے درمیان ٹگ آف وار کا سلسلہ جاری ہے ،   انٹر بینک میں آج ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا ، دوسری جانب سٹاک ایکس چینج کاروباری روز کا اختتا م منفی اعشاریوں پر ہوا۔ 

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں  ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر281 روپے 67 پیسے پر آ گیا ، دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی بری خبر آئی ہے ،

100 انڈیکس دن بھر تیزی میں رہنے کے بعد اچانک منفی پوائنٹس پربند ہو گیا، ہنڈرڈ انڈیکس میں 7 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے ، 100 انڈیکس 64 ہزار 639 کی سطح پر بند ہوا ، آج مارکیٹ میں 15 ارب 38 کروڑ روپے مالیت کے 54 کروڑ 87 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں : ’بلے کا نشان ہمیں دیا جائے‘اہم سیاسی جماعت نے درخواست دے دی 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 پیسے اضافے سے282 روپے 53 پیسے پر بند ہو ا،اوپن مارکیٹ میں یورو 59 پیسے اضافے سے309 روپے 29 پیسے پر  آ گیا، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 2 روپے 14 پیسے اضافے سے 358 روپے 71 پیسے پر  آگیا ، اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 8 پیسے اضافے سے 77.03 روپے کا ہوگیا،سعودی ریال کی بات کی جا ئے تو 11 پیسے اضافے سے 75.23  روپے پر کا ہوگیا۔ 

مزیدخبریں