ڈالر کی قدر میں اضافہ ، برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی بڑی چھلانگ، دیگر کرنسیوں کو پیچھے چھوڑدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث روپے پر دباؤ رہا، ایک ہفتے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہدیکھنے میں آیا ، یورو اور برطانوی پاونڈ کی بڑی چھلانگ ،دیگر کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
کرنسی مارکیٹ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہو کر 279.56 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 35 پیسے اضافہ ہوا ، جس کے بعد ڈالر 279.85 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب یورو 2 روپے93 پیسے سستا ہو کر 288.30 روپے اور برطانوی پاونڈ 3 روپے 33 پیسے سستا ہو کر 348.26 روپے کا ہوگیا ، ایک ہفتے میں یو اے ای درہم 10 پیسے مہنگا ہوکر 76.15 روپے اور سعودی ریال 10 پیسے مہنگا ہوکر 74.45 روپے پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں : سڈنی ٹیسٹ میں وکٹوں کی جھڑی سنسنی خیز مرحلے میں داخل
سٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ، جس کے بعد سٹیٹ بینک کے زخائر 11.85 ارب ڈالر سے کم ہو کر 11.71 ارب ڈالر پر آگئے ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو کر 4.70 ارب ڈالر ہوگئے اور ملکی مجموعی زخائر 3.70 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.40 ارب ڈالر ہوگئے۔