(راحیل بیگ)خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے،ان کے شوہر کون ہیں؟ راز سے پردہ اٹھ گیاہے۔
نیلم منیر نے دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینے والے محمد راشد سے پسند سے شادی کی ہے۔
بتایاجارہاہے کہ شادی گزشتہ ماہ نجی تقریب میں انجام پائی، لیکن اداکارہ نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوزاب شیئر کی ہیں ۔
پاکستانی یوٹیوبر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اداکارہ کے شوہر کی ملازمت کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ نیلم منیر کے شوہر دبئی پولیس میں ہیں اور اگر دبئی پولیس کے موجود اہلکاروں کا تجربہ 2 سے 3 سال کا ہو تو ان کی تنخواہ 13ہزار درہم ہوتی ہے، جو ( پاکستانی 10 لاکھ روپے) بنتی ہے، اگر ان اہلکاروں کا تجربہ5 سے 8 سال کاہو تو معاوضہ 13ہزار درہم سے 18ہزار درہم (یعنی 13 سے 14 لاکھ روپے ) بنتا ہے لیکن اگر دبئی پولیس اہلکاروں کا تجربہ 8 سے 10سال کا ہو ان کی تنخوا ہ 22ہزار درہم یعنی 16 سے 17 لاکھ پاکستانی روپے تک بنتی ہے۔
یوٹیوبر کا کہنا ہے کہ دبئی کے پولیس اہلکار سے شادی کے بعد نیلم منیر کو اب دبئی کے شاپنگ مالز میں اچھا خاصا ڈسکاؤنٹ بھی ملے گا، عام طور پر دبئی اپنے ملک میں شادی کرنے والی لڑکیوں کو شہریت نہیں دیتا، اس کے بجائے انکو گولڈن ویزہ دیا جاتا ہے جو کہ دبئی میں مستقل سکونت اختیار کرنے پر مستقبل میں شہریت میں بھی بدل سکتا ہے لیکن اگر ان دونوں کے بچے ہوں گے تو انہیں دبئی کی شہریت ہی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:" اداکارہ نے لمبا ہاتھ مارا ہے"،نیلم منیر کی دبئی میں شادی پر دلچسپ تبصرے
بتایاگیاہے کہ اداکارہ کی شادی کی تقریبات دبئی میں ہوئی ہیں.