قائداعظم ٹرافی فائنل، محمد نبی گل پر تین میچز کی پابندی لگا دی گئی

Jan 04, 2025 | 18:15:PM

(محمد حماد)قائداعظم ٹرافی کے دوران پشاور ریجن کے کھلاڑی نبی گل کو غیر مناسب رویے کے باعث تین میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، قائداعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں جب گیند زمین پر لگنے کے باوجود کیچ آؤٹ کی اپیل کی گئی تو آن فیلڈ ایمپائر نے تھرڈ ایمپائر سے مشاورت کے بعد نبی گل پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

 نبی گل نے پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی، جس کی بنا پر انہیں تین میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی کے یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں سیالکوٹ اور پشاور ریجن کے درمیان قائداعظم ٹرافی کا فائنل میچ جاری ہے۔

 فاتح ٹیم کو 75 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی، جبکہ رن اپ کو 40 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ سیالکوٹ اور پشاور سہ فریقی مرحلے کی دو ٹاپ ٹیمیں ہیں جو فائنل میں پہنچیں ہیں۔

جبکہ سیالکوٹ کی بیٹنگ میں توقعات نوجوان اذان اویس، عاشر محمود، اور محسن ریاض سے وابستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سڈنی ٹیسٹ دوسرے روز ہی دلچسپ مرحلے میں داخل   

مزیدخبریں