چھوٹے کاروبار ریڑھ کی ہڈی،حکومت ترقی کیلئے تمام سہولیات فراہم کرے گی:وزیراعظم

پاکستانی صنعتوں کو گلوبل سپلائی چین کا حصہ بنانے کے حوالے سے بھرپور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،شہبازشریف کی سمیڈا اجلاس میں گفتگو

Jan 04, 2025 | 20:04:PM
چھوٹے کاروبار ریڑھ کی ہڈی،حکومت ترقی کیلئے تمام سہولیات فراہم کرے گی:وزیراعظم
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

 چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ اور اسمال اینڈ میڈیم اینٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) سے متعلق اجلاس،وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کی ۔وزیراعظم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی صنعتوں کو گلوبل سپلائی چین کا حصہ بنانے کے حوالے سے بھرپور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،ایس ایم ایز کی ترقی کے حوالے سے وفاق اور تمام صوبوں کو مل کر کام کریں۔

اجلاس کو سمیڈا کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سمیڈا کے بورڈ کی تشکیل ہو چکی ہے اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جا رہا ہے،وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ملک میں ایس ایم ایز سیکٹر کی ترقی کے لئے بین الاقوامی معیار کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے حوالے سے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ضرورپڑھیں:بابا وانگا کی 2025ء کیلئے خطرناک پیشگوئیاں
بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ایس ایم ایز سیکٹر کی اسٹیئرنگ کمیٹی میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹریز کو شامل کر دیا گیا ہے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ  ایس ایم ایز کو  قرض کی فراہمی کے حوالے سے بینک فارمز کو مزید آسان اور سہل بنایا جائے،وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے ایس ایم ایز سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے صوبائی حکومتوں سے رابطے مزید بہتر بنائےہیں ۔

ایس ایم ایز سیکٹرز کے حوالےسے سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے اس حوالے سے جامع لائحہ ء عمل تیار کر لیا ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتیں جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہیں ،وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں موجود ایس ایم ایز کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے،اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین  اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔