آئی فون 16 کی قیمتوں میں بڑی کمی، صارفین کے لئے خوشخبری!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈسیک) ایپل نے ستمبر میں اپنے نئے آئی فون 16 کو متعارف کرایا تھا جس کی قیمتیں کافی زیادہ تھیں مگر اب ان قیمتوں میں کچھ کمی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2025 میں آئی فون 16 کی قیمتوں میں 4 ہزار سے 14 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے۔
2025 میں آئی فون 16 کی قیمتوں میں 4 ہزار سے 14 ہزار روپے تک کمی ہوئی ہے اور آئی فون 16 کے 128 جی بی ماڈل کی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار، 256 جی بی 4 لاکھ ایک ہزار، اور 512 جی بی 4 لاکھ 80 ہزار 250 روپے ہو گئی ہے۔
آئی فون 16 پلس، پرو، اور پرو میکس کے مختلف ماڈلز کی قیمتیں بھی کم ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نادرا نے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی نئی فیس کا اعلان کردیا
دوسری جانب پی ٹی اے ٹیکس میں بھی فرق آیا ہےجبکہ آئی فون 16 کے پاسپورٹ پی ٹی اے پر ٹیکس ایک لاکھ 28 ہزار، شناختی کارڈ پر ایک لاکھ 53 ہزار روپے ہے۔
آئی فون 16 پلس پر پاسپورٹ پی ٹی اے ٹیکس ایک لاکھ 34 ہزار، شناختی کارڈ پر ایک لاکھ 60 ہزار، اور پرو میکس پر پاسپورٹ پی ٹی اے ٹیکس ایک لاکھ 81 ہزار 500 روپے ہے۔
مزید پڑھیں:معیشت کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان کو 40 ارب ڈالرز تک قرض ملنے کا امکان