موت کے سوداگروں کا کھیل:کئی نوجوان سمندر کی بے رحم لہروں کی نظر ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سمندر میں ایک بار پھر موت کے سوداگروں کا کھیل جاری ہےکئی نوجوان سمندر کی بے رحم لہروں کی نظر ہو گئے یونان کے ساحل کے قریب غیرقانونی تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار 71 افراد سمندر برد ہوگئے۔
لیبیا کے ساحل تبروک سے تارکین وطن کی دو کشتیاں یونان پہنچنے کی کوشش کر رہی تھیں اور یونان کے ساحلی علاقے کے قریب غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کئی نوجوان سمندر کی بے رحم لہروں کا شکار ہوگئے،اس میں سوار 71 افراد سمندر میں غرق ہوگئے۔
بچ جانے والے 36 افراد میں 23 پاکستانی بھی شامل ہیں جن کی کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان ہیں یونانی کوسٹ گارڈ نے بچ جانے والے تمام افرا کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ چار نوجوانوں کو اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
حراست میں لئے گئے افراد کے مطابق یہ 36 افراد ہیں جن میں 3 سوڈانی شہری، 23 پاکستانی، 9 بنگلہ دیشی اور ایک مصری ہے۔ یہ سب بالغ ہیں اور ان کا آغاز لیبیا کے شہر توبروک کی بندرگاہ سے ہوا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ دوسری کشتی یونان کریتی کے غاودوس جزیرے پہنچی تھی اس سے پہلے ایک کشتی 74 غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر غاودوس کی کاراوے بندر گاہ پر پہنچی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی ماڈل بن کر 700 خواتین کو لوٹنے والا نوجوان گرفتار!