پی ایس ایل10؛چھ فرنچائزز کابرقرار رکھے جانیوالے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان 

Jan 04, 2025 | 21:37:PM

(محمد حماد)پاکستان سپر لیگ کی چھ فرنچائزر نے پی ایس ایل 10 میں برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کا ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا ،ایونٹ 8 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔ 

اس مرتبہ 19 ممالک کے 510 کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کا ڈرافٹ کیلئے سائن کیا ہے۔پی ایس ایل کے قواعد کے مطابق ہر فرنچائز کو اپنے سابقہ سکواڈ میں سے 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی۔ 

تین فرنچائزز  اسلام آباد یونائٹیڈ، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے آٹھ آٹھ کھلاڑی برقرار رکھے ہیں، کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی نے سات سات کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ، اسلام آباد سمیت کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی ، فخر زمان ، حارث روف اور سکندر رضا کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، لاہور قلندرز نے عبداللہ شفیق ، زمان خان ، جہانداد خان اور دویڈ وائس کو برقرار رکھا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب شان ،نسیم شاہ ،عماد وسیم ،اعظم خان،سلمان علی آگاہ ،حیدر علی ، کولن مونرو اور رومان رئیس کو برقرار رکھا ہے ۔

کراچی کنگز نے حسان علی ، جیمز ونس ، شان مسعود ،عرفان خان نیازی،عرفات منہاس ، ٹیم سیفریٹ اور زاہد محمود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پشاور زلمی نے بابر اعظم، صائم ایوب ، محمد حارث ،سفیان مقیم،عارف یعقوب ،مہران ممتاز اور علی رضا کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

کوئٹہ گلیڈیٹرز نے محمد عامر ،ابرار احمد ،ریلے روسوں،سعود شکیل محمد وسیم جونئیر،عاقل حسن،خواجہ نافع اور عثمان طارق کو برقرار رکھا ہے ۔

ملتان سلطان نے محمد رضوان ، اسامہ میر ڈیوڈ ویلے ، افتخار احمد ،،کریز جورڈن ، فیصل اکرم اور عثمان خان کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ریٹائرمنٹ کی خبروں پر روہت شرما کا رد عمل بھی سامنے آ گیا

مزیدخبریں