تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن )اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے علاقے گڑھی شاہو، مال روڈ، ڈیوس روڈ، فیروزپور روڈ، شالیمار، باغبانپورہ، گوالمنڈی، گلشن راوی، سمن آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا،محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کردی جبکہ بلوچستان میں بھی بادل برسنے کاامکان ظاہر کردیا۔
لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں اٹک، گجرات ، گوجرانوالہ، مریدکے ، کامونکی، شرقپور اور حافظ آباد میں بھی بادل برسے، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بارش کے باعث لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے سے متعدد علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔
محکمہ موسمیا ت کے مطابق رات سے جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، فتح جنگ اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، سیالکوٹ اورگردونواح میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش ہوئی، مردان اور لاہور میں بھی بارش سے حبس کا زور ٹوٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:باجوڑ؛ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد کمانڈر عرفان اللہ ہلاک
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
شام یا رات کو جنوبی خیبرپختونخوا، وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقاما ت پرمزید موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، نارووال، سیالکوٹ، میانوالی، خوشاب، بھکر، لیہ، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ملتان، خانیوال، پاکپتن اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کپل شرما اور سنیل گروور نیٹ فلکس شو سے کتنا معاوضہ وصول کر رہے ہیں؟
بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، خیبر، باجوڑ، وزیرستان اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقاما ت پرموسلادھار بارش بھی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،تاہم شام/رات میں ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور خضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے، کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔