عارف والا:5 رکنی کالو ڈکیت گینگ گرفتار

Jul 04, 2024 | 09:52:AM
عارف والا:5 رکنی کالو ڈکیت گینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاداحمد )پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 رکنی  ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  تھانہ قبولہ شریف پولیس نےپانچ رکنی کالو ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا، 5رکنی گرفتار گینگ عرصہ دراز سے تحصیل میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق  ڈاکوؤں کے قبضے سے نقدی رقم موٹرسائیکلیں ،موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد  کیا گیا، کالو ڈکیت گینگ نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر متعدد شہریوں کو زخمی کرچکاہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہری پور: مسافر وین کھائی میں جا گری، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق  گینگ کے سرغنہ راشد عرف کالو سمیت محمد نور عرف نوری،غفور عرف غفوری ،ایوب اور محمد ارشاد شامل ہیں،کالو گینگ علاقہ قبولہ اور عارف والہ کے لنک روڈو پر ناکہ بندی کرکے شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہوجاتے تھے۔