بجلی والو تھوڑا خوف کرو، بل نے سنگیتا کے بھی ہوش اڑا دیئے

Jul 04, 2024 | 11:03:AM
بجلی والو تھوڑا خوف کرو، بل نے سنگیتا کے بھی ہوش اڑا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف سینئر اداکارہ، فلمساز و ڈرامہ نگار سنگیتا  بڑھتی ہوئی مہنگائی  اور بجلی کے ہزاروں روپے کے بلوں پر  پھٹ پڑیں۔

اداکارہ سنگیتا آج کل اپنے ڈرامہ سیریل"امراؤ جان" کی عکس بندی میں مصروف ہیں،انہوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل سے بات کی ہے اور آج کل مہنگائی کی صورتحال پر تبصرہ کیا ہے۔

اداکارہ سنگیتا نے انکشاف کیا ہے کہ میرے گھر ایک اے سی چلتا ہے، پھر بھی 60 ہزار کا بل آ گیا ہے، میں نے اس مہنگائی کے نتیجے میں باقی اے سی ابھی لگائے ہی نہیں ہیں،اُن کا کہنا تھا کہ بجلی والوں تھوڑا خوف کرو، ایک اے سی پر 60 ہزار کا بل کیسے آ سکتا ہے، کتنے ٹیکس لگائیں گے۔

سنگیتا نے مزید کہا میرے خیال میں میرا 20 ہزار بجلی کا بل ہے اور اُس پر 40 ہزار ٹیکس لگا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

صحافی نے سنگیتا سے سوال کیا کہ سنا ہے آپ  مہنگائی پر فلم بھی بنا رہی ہیں؟اس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر فلم تو میں ایسی بناؤں گی کہ لگ پتہ جائے گا۔

دوسری جانب اداکارہ نے اپنے آنے والے ڈرامے "امراؤ جان" پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرامہ سب سے منفرد ہوگا، کوشش ہوگی کہ یہ ڈرامہ پوری دنیا دیکھے، اسے نیٹ فلکس پر بھی نشر کریں گے، اس ڈرامے کی کاسٹ اور سیٹ سب بہت بہترین ہے۔