مومنہ اقبال کی مداحوں سے اہم درخواست, دلبرداشتہ ہوگئیں

Jul 04, 2024 | 11:25:AM
مومنہ اقبال کی مداحوں سے اہم درخواست, دلبرداشتہ ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے دلبرداشتہ کیفیت میں مداحوں سے اہم درخواست کردی۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر سٹوری اپلوڈ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انکے والد کا انتقال ہوگیا ہے،اداکارہ نے قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ "قرآن ہمیں یہ بتاتا ہے کہ "بیشک ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف ہمیں لوٹ جانا ہے۔"

اس  خبر کے بعد ایک جانب جہاں سوشل میڈیا صارفین ان سے اظہار تعزیت کرتے نظر آرہے ہیں وہیں سوشل میڈیا پر مومنہ اور انکے والد کی تصاویر وائرل ہونا بھی شروع ہوگئی,مرحوم والد کی تصویریں دیکھ کر اداکارہ کرب کا شکار ہوگئیں اور  انہوں نے مداحوں سے تصاویر شیئر نہ کرنے کی التجا کرتے ہوئے اس وقت کو مشکل ترین قرار دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مومنہ اقبال نےسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ"میری آپ سب سے گزرش ہے کے میرے بابا کے ساتھ کوئی ویڈیو نہ بنائیں نہ ایڈٹ کریں نہ مجھے ٹیگ کریں میرے لیے یہ بہت مشکل وقت ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:بجلی والوں تھوڑا خوف کرو، بجلی بل نے سنگیتا کے بھی ہوش اڑا دیئے

اداکارہ نے لکھا کہ"کچھ اور نہیں کرسکتے تو براہ کرم انکے لیے دعا کردیں ، میں یہ سوچ بھی نہیں سکتی کہ وہ مجھے چھوڑ کر چلے گئے ہیں کیونکہ وہ ہر لمحہ میرے ساتھ ہیں، میں انکو محسوس کرسکتی ہوں، تو براہ کرم آپ لوگ مجھے نہ بتائیں"۔

 مومنہ اقبال کے والد انتقال کر گئے.
 واضح رہے کہ مومنہ اقبال اپنے والد سے بے حد محبت کرتی تھیں، ایک انٹرویو میں والد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ میرے والد والدہ کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کا خیال رکھتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کے والد کو بھی ایسا ہی داماد ملے، جیسے وہ خود ہیں۔