فوادخان اور صنم سعید کی ’برزخ‘کا پہلا ٹریلر آگیا

Jul 04, 2024 | 14:43:PM
فوادخان اور صنم سعید کی ’برزخ‘کا پہلا ٹریلر آگیا
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف اداکار فوادخان اور صنم سعید کی انتہائی متوقع ویب سیریز کا ٹریلر آخر کارریلیز کر دیا گیا۔
یہ ویب سیریز دیکھنے والے  وادی ہنزہ کے دلکش پس منظر میں واقع ’برزخ‘ میں صوفیانہ دائرے کے سفر پر جانے کے لیے تیار ہوجائیں،برزخ 19 جولائی کو "زی 5" پر نشر کی جائے گی، یہ ویب سیریز زی 5 کے ساتھ "زندگی" کے یوٹیوب چینل پر بھی دستیاب ہوگی،جس کی نئی قسط ہر منگل اور جمعہ کی شام 7:30 بجے نشر ہوگی۔
عاصم عباسی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز میں سلمان شاہد، ایمان سلیمان، خوشحال خان، فائزہ گیلانی، انیکا ذوالفقار اور فرانکو گیوسٹی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں، اس سیریز کو شیلجا کیجریوال اور وقاص حسن نے پروڈیوس کیا ہے۔

ضرور پڑھیں:کینسر میں مبتلا حنا خان لمبے بالوں سے محروم، دل سوز ویڈیو وائرل
ٹریلر ایک 76 سالہ شخص کی ڈراؤنی کہانی پر مبنی ہے جو اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کو چونکا دیتا ہے۔ یہ اعلان کر کے کہ وہ اپنی پہلی سچی محبت کے بھوت سے شادی کر رہا ہے، یہ غیر روایتی اعلان جذباتی انکشافات اور تصادم کی ایک جھڑپ ہے جو سب کچھ تلپٹ کردیتی ہے۔