سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزار روپے اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا پھر مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000روپے اضافہ ہوا ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 43 ہزار 300 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 590 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونےکا فی اونس بھاؤ 10 ڈالر بڑھ کر 2335 ڈالر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کینسر میں مبتلا حنا خان لمبے بالوں سے محروم، دل سوز ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔