روپے کی تنزلی، ڈالر کیساتھ ساتھ دیگر کرنسیاں بھی مزید مہنگیں

Jul 04, 2024 | 17:27:PM
روپے کی تنزلی، ڈالر کیساتھ ساتھ دیگر کرنسیاں بھی مزید مہنگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) معاشی عدم استحکام   کے باعث  روپے کی تنزلی کا سفر جاری ہے ،جس کے باعث انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ۔

 سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق امریکی ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا  ہونے کے بعد 278.40 روپے سے بڑھ کر 278.50 روپے کا ہو گیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر دباؤبڑھ رہا ہے ،اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر 2 پیسے کمی سے 280.23 روپے کا ہوگیا ۔

 ڈالر کے ساتھ ساتھ دیگر کرنسیوں نے  بھی روپے کو رگڑا لگانا شروع کر دیا  ہے ، یورو 2 روپے مہنگا ہوکر 300.02 روپے ،برطانوی پاونڈ2 روپے 41 پیسے مہنگا ہوکر 354.47 روپے، یو اے ای درہم 18 پیسے مہنگا ہوکر 75.92 روپے اور سعودی ریال 19 پیسے اضافے سے 74.09روپے  کا ہو گیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں : پی سی بی میں کریک ڈاؤن ،210 کرکٹرز کے کنٹریکٹس ختم کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، 100 انڈیکس 49 پوائنٹس اضافے سے 80 ہزار 282 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، آج کاروبار کے دوران 19 ارب روپے مالیت کے 49 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔