پی ٹی آ ئی رہنما مایوس،بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہ ہوسکی
![پی ٹی آ ئی رہنما مایوس،بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہ ہوسکی](https://www.24urdu.com/digital_images/large/2024-07-04/news-1720097421-1816.jpg)
Stay tuned with 24 News HD Android App
![Get it on Google Play](https://play.google.com/intl/en_us/badges/static/images/badges/en_badge_web_generic.png)
(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آ ئی دھڑوں کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے اہم ملاقات متوقع تھی،عمران خان سے ملاقات کیلئے آنے والوں میں عمر ایوب ، شبلی فراز ،شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار شامل تھے ۔پارٹی میں پھوٹ اور دھڑے بندی کی خبروں کے بعد رہنماؤں نے عمران خان کو اعتماد میں لینا تھامگر عمر ایوب ، شبلی فراز سمیت کسی بھی لیڈر کو عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا ۔ بانی پی ٹی آ ئی سے اہم ملاقات کیلئے آنے والے تمام رہنمااڈیالہ جیل کے باہر کھڑے رہے اور ملاقات کا وقت ختم ہوگیا ۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسی دوران عمر ایوب بانی پی ٹی آ ئی سے ملاقات نہ ہونے پر سیخ پا بھی ہوگئے ان کی جیل کے عملے سے تلخ کلامی بھی ہو ئی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناکام شاداب خان نجی لیگ میں کامیابی سے کھیلنے لگے