(شہزاد ابدالی ) موجودہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکسز کی بھر مار نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کر دیا ، ہر طرف سے صرف ایک ہی صدا سنائی دے رہی ہے ہائے رے مہنگائی ، ایسے میں سیمنٹ کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیمنٹ کی بوری 200 روپے مزید مہنگی کر دی گئی ہے، جس کے بعد سیمنٹ کے تھیلے کی قیمت 1300 سے بڑھ کر 1500 روپے تک جاپہنچی ہے ،
بعض کمپنیوں کے سیمنٹ کا تھیلا 1460 روپے تک بھی فروخت ہو رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کی تنزلی ، ڈالر ، ریال اور یورو سب مہنگے