عوامی اسمبلی اجلاس،پی ٹی آئی کا غیرحاضر ٹکٹ ہولڈرز کیخلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ)سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف نے عوامی اسمبلی اجلاس سے غیر حاضر جیت کے دعویدار ٹکٹ ہولڈرز کے خلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 70 سے زائد ٹکٹ ہولڈرز جیت کے دعویدار ہیں،عوامی اسمبلی اجلاس میں صرف 28 ٹکٹ ہولڈر موجود تھے،غیر حاضر ٹکٹ ہولڈرز کی لسٹ بانی چئیرمین پی ٹی آئی نے منگوا لی۔
ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ جو ٹکٹ ہولڈر اجلاس میں نہیں آتا وہ آئندہ ٹکٹ لینے نہ آئے،ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عوامی اسمبلی اجلاس تواتر سے منعقد کیا جائے گا،ہر اجلاس کی رپورٹ تیار کی جائے گی،احتجاج نہ کرنے اور اجلاس سے غیر حاضر ٹکٹ ہولڈر اور ارکان اسمبلی کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کی تنزلی، ڈالر ، ریال اور یورو سب مہنگے