چلاس؛ رکن قومی اسمبلی ابرار حسین شاہ کی گاڑی حادثے کا شکار، خاتون جاں بحق

Jul 04, 2024 | 19:23:PM

(24نیوز)رکن قومی اسمبلی سید ابرار حسین شاہ کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی،جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی سید ابرار حسین شاہ کی گاڑی چلاس میں بابوسر کے مقام پر میں حادثے کا شکار ہوئی،حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثے میں جاں بحق خاتون ممبر اسمبلی سید آغا کی ہمشیرہ مسمات ترانہ ہیں،جبکہ سید ابرار حسین شاہ کی زوجہ زخمی ہیں،مقامی لوگوں اور ٹورارسٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کرلیا اور چلاس ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

یاد رہے کہ ممبر قومی اسمبلی سید آغا کا تعلق کراچی سے جبکہ سید ابرار کا تعلق نوشہرہ فیروز سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ، افسوسناک خبر آگئی

مزیدخبریں