ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 36 کروڑ 60لاکھ ڈالرز کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات رنگ لانے لگے ، ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 36کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں حکومت کے ملٹی لیٹرل انفلوز کی مد میں 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر موصول ہوئے ہیں،اسٹیٹ بینک کے ذخائر 49.40کروڑ ڈالر اضافے سے 9.39 ارب ڈالر ہوگئے ،کمرشل بینکوں کے ذخائر 12.80کروڑ ڈالر کمی سے 5.18 ارب ڈالر رہ گئے ،ملکی مجموعی ذخائر 36.60 کروڑ ڈالر اضافے سے 14.57 ارب ڈالر ہوگئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : حضرت عمر فاروقؓ کا یوم شہادت ،عام تعطیل کا اعلان