محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنا دی

Jul 04, 2024 | 21:05:PM
محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنا دی
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقاما ت پرموسلادھار بارش  کا امکان ہے، ادھرخیبرپختونخواکے علاقوں        بالاکوٹ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،بونیر ، مالاکنڈ،سوات ، شانگلہ ، بٹگرام، ہری پور، صوابی،مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو ،کرک،بنوں،لکی مروت،ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر، باجوڑ،وزیرستان اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں           مری ،گلیات ،راولپنڈی ، جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین ، گجرات،گوجرانوالہ، نارووال ،سیالکوٹ ،لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب،فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورساہیوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے، اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ بھکر،لیہ،تونسہ ،راجن پور،ڈی جی خان، ملتان،خانیوال،پاکپتن، بہاولنگر اور بہاولپور میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان  ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم ژوب، شیرانی ، موسیٰ خیل ،بارکھان ، خضدار اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

اسی طرح صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔تاہم سکھر،لاڑکانہ،جیکب آباد، دادو اور گردونواح میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔کشمیر اور  گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دالبندین 49، سبی 46، پنجگور، جیکب آباد 45، دادو، چلاس،تربت اور روہڑی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت عمر فاروقؓ کا یوم شہادت ،عام تعطیل کا اعلان