(اویس کیانی)وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا،حکومت نے اہم فیصلوں کی تیاری کرلی۔
ذرائع کے مطابق ناقص کارکردگی کے حامل افسران اور اہلکاروں کو انٹیلیجنس رپورٹ پر برطرف کرنے کی تیاری کر لی گئی،انٹیلیجنس ایجنسیز کے افسران پر مشتمل ڈسکوسپورٹ یونٹ رپورٹ جاری کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ڈسکو سپورٹ یونٹ قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے،ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شریک افسران کو بجلی چوری روکنے اور وصولیوں پر حصہ ملے گا،بجلی چوری روکنے اوروصولیوں پر 5تا10فیصد رقم بطور انعام ملے گی۔
کابینہ کمیٹی ترمیمی آئل ریفائننگ پالیسی،ڈسکو سپورٹ یونٹ سمیت 5نکاتی ایجنڈے پرغور کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کااعلان