وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے اضافے کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی )وفاقی کابینہ نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے کا اضافہ کر دیا۔
کابینہ کی منظوری کے بعد بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48روپے 84 پیسے تک پہنچ گیا ، سیلز ٹیکس کے بعد فی یونٹ بنیادی ٹیرف57 روپے63 پیسے تک پہنچ جائیگا،
ایڈجسٹمنٹس،ٹیکسزملاکر فی یونٹ بجلی کازیادہ سےزیادہ ٹیرف 65روپےسے تجاوزکرجائےگا ۔
نان پرویکٹڈ گھریلو صارفین کا ماہانہ ایک سے100 یونٹ تک کا ٹیرف7.11روپے اضافے سے23.59 روپے ہوجائے گا، ماہانہ101سے200 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے30.07 روپے ہوجائے گا،ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے34.26 روپے ہوجائے گا،ماہانہ301 سے400یونٹ کا ٹیرف7.02 روپے اضافے سے39.15روپے ہوجائے گا ،ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے41.36روپے ہوجائے گا ،ماہانہ501 سے600 یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے42.78روپے ہوجائے گا،ماہانہ601سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے43.92روپے ہوجائے گا،ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف6.12 روپےاضافے سے 48.84 روپے ہوجائے گا۔
پروٹیکٹڈ صارفین کی بات کریں تو ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ3.95 روپے برقرار رہے گا،ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہے گا،ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کاٹیرف 3.95 روپے اضافے سے11.69 روپے ہوجائے گا ،ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپےاضافے سے 14.16 روپے ہوجائےگا۔
یہ بھی پڑھیں : ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر ،زرمبادلہ ذخائر میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ