’ہم اپنی کارکردگی کو نہیں بھول سکتے‘
جس اعتماد سے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا یقین تھا کوئی ہمیں نہیں روک سکتا،آفریدی، 2009میں عالمی چیمپئن بننے پر میں سب سے زیادہ خوش تھا،مصباح،میری خواہش ہے کہ ٹیم ٹی 20ورلڈ کپ جیت کر وطن واپس آئے،سعید اجمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)2009ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہیروز نے کہا ہے کہ ہم اپنی کارکردگی کو نہیں بھول سکتے۔سابق کپتان شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ جس اعتماد سے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا یقین تھا کوئی ہمیں نہیں روک سکتا،مصباح الحق نے کہا کہ 2009میں عالمی چیمپئن بننے پر میں سب سے زیادہ خوش تھا،سعید اجمل بولے کہ میری خواہش ہے کہ ٹیم ٹی 20ورلڈ کپ جیت کر وطن واپس آئے،شعیب ملک نے کہا کہ جیت نے خوشگوار احساس دیا ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی جب بھی میدان میں آتے تو’بوم بوم‘کے نعرے بلند ہوجاتے،بوم بوم آفریدی کہتے ہیں کہ یو نس خان کی قیادت اور فیصلوں نے ہر کھلاڑی کو اعتماد دے رکھا تھا،سیمی فائنل اور فائنل میں اپنی کارکردگی کو کبھی نہیں بھول سکتا،موجودہ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیل سکتی ہے۔
ضرورپڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ،پاک بھارت ٹاکرا،ماہرین کرکٹ نے خبر دار کردیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ 2009میں عالمی چیمپئن بننے پر میں سب سے زیادہ خوش تھا،موجودہ ٹیم کو خود پر یقین رکھنا ہوگا یہ ٹیم ٹی 20ورلڈ کپ جیت سکتی ہے،سپن کے جادو گر سعید اجمل نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ ٹیم ٹی 20ورلڈ کپ جیت کر وطن واپس آئے،محمد عامر نے کہا کہ ایک بار پھر فاتح ٹیم کا حصہ بننے کی خواہش ہے۔
سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ فائنل میں جیت کے وقت کریز پر موجودگی نے خوشگوار احساس دلایا تھا،وہ لمحہ نہیں بھول سکتا جب یونس خان نے کہا کہ پہلے یہ ٹرافی آپ اٹھائیں،عبدالرزاق نے کہا ہے کہ 2009کی جیت نے پاکستان کی کرکٹ پر زبردست اثرات مرتب کیے تھے،موجودہ ٹیم پندرہ سال بعد قوم کو دوبارہ خوشیاں دے سکتی ہے۔