مون سون کے دوران ملک بھر میں سیلابی صورتحال متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے شدید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی جس کے پیش نظر ملک بھر میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی توقع ہے، رواں سال مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے 40 سے 60 فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں، معمول سے زائد بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا بھی ڈر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے میں ملوث ایک اور شخص گرفتار
این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ شمالی پنجاب، جنوبی سندھ اور بلوچستان کے علاقے معمول سے زیادہ بارشوں کے باعث متاثر ہونے کا امکان ہے، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں گلیشئرز پگھلنے کی بھی توقع ہے، جھیلوں کے پھٹنے کے باعث سیلاب (GLOF) کی صورت میں دریاؤں میں طغیانی نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا۔