کی بورڈ سے گاڑی چلانےوالے نوجوان کو علی امین گنڈاپور کا قیمتی تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایبٹ آباد کے نوجوان کو بغیر ڈرائیور گاڑی چلانے کا تجربہ کرنے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے قیمتی تحفہ دے کر دل جیت لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر احسان ظفر نامی نوجوان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس ن میں کی بوڑد سے گاڑی چلارہا ہے،نوجوان کےاس منفرد کامیاب تجربے کو دیکھ کر سب حیران ہے،نوجوان کا تعلق گلیات کے علاقے باغ سے ہے، باغ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنے اس تجربے سے لوگوں سے خوب داد سمیٹی ،اس سلسلے میں سوشل میڈیا سمیت ہر طرف سے اس نوجوان کو خراج تحسین پیش کئے جا رہے ہیں تاہم خیبر پختونخوا حکومت نے بھی اس ضمن میں ایک قدم اٹھائی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے احسان ظفر نامی اس نوجوان کو تحفے میںدے دی ہے، احسان ظفر کو دی گئی گاڑی ان کو نئے تجربات کیلئے ہے، نوجوان احسان ظفر نے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:غلطی سے کریمنل ریکارڈکا حصہ بننے والے افراد اس کو کیسے کلئیر کروائیں؟