وسیم اکرم 1 ماہ میں کتنی جگتیں مارتے ہیں؟ انضمام الحق نے انکشاف کر دیا

Jun 04, 2024 | 19:00:PM
وسیم اکرم 1 ماہ میں کتنی جگتیں مارتے ہیں؟ انضمام الحق نے انکشاف کر دیا
کیپشن: وسیم اکرم 1 ماہ میں کتنی جگتیں مارتے ہیں؟ انضمام الحق نے انکشاف کر دیا
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وسیم اکرم 1 ماہ میں کتنی جگتیں مارتے ہیں؟ انضمام الحق نے وسیم اکرم سے متعلق دلچسپ انکشاف کر دیا۔

24 نیوز کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرانسمیشن ’ورلڈ کپ ہنگامہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے وسیم اکرم سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا، انہوں نے انکشاف کیا کہ جتنی ان کی وکٹیں ہیں وہ اتنی جگتیں ایک مہینے میں مار لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غلطی سے کریمنل ریکارڈکا حصہ بننے والے افراد اس کو  کیسے کلئیر کروائیں؟

انضمام الحق نے مزید بتایا کہ جتنے بھی کھلاڑی ہیں اگر ان کا سینس آف ہیومر اچھا نہ ہو تو جتنا ان پر پریشر ہوتا ہے اس کو ہینڈل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، جتنے بھی کھلاڑی ہوتے ہیں وہ زیادہ تر شام کے وقت اپنا وقت نکال کر تھوڑا مزہ کرتے لیکن وسیم اکرم ان سے بھی چار ہاتھ آگے ہیں۔

انہوں نے وسیم اکرم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم جتنے لیول کے کھلاڑی ہیں اور جتنا ان میں ٹیلنٹ تھا اس کے مقابلے ان کے ریکارڈز کچھ بھی نہیں ہیں، ان کی پرفارمنس اس سے بہت زیادہ ہونی چاہیے تھی

بعد ازاں انضمام الحق نے وسیم کے لئے ہر میدان میں بھرپور کامیابیوں کے لئے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔