کسان کارڈ سکیم کے تحت رجسٹریشن کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کسانوں کی خوشحالی کے لیے پرعزم، وزیر اعلیٰ کسان کارڈ کے تاریخ ساز پیکج کے تحت کاشتکاروں کی رجسٹریشن کے عمل کا آغازہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایگریکلچر ہاؤس لاہور کسانوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی ،کسانوں کی رجسٹریشن کی تقریب میں کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،تقریب میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو بھی شریک ہوئے ،اس موقع پر محکمہ زراعت پنجاب، بینک آف پنجاب، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، نادرا ، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور زرعی آلات، مشینری بنانے والی فرمز اوردیگر سٹیک ہولڈرز کی شرکت۔
وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کا کہنا تھا کہ ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پروگرام کا ساز پیکج صوبہ میں زرعی ترقی کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا،حکومت پنجاب کی اولین ترجیح زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے لیے اب تک آن لائن 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں،کسان کارڈ سے 80 فیصد سے زائد چھوٹے کاشتکار مستفید ہوں گے ،وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو مڈل مین کے استحصال سے نجات ملے گی۔
اہلیت
سید عاشق حسین کرمانی نے بتایا کہ 1 تا 12.5 ایکڑ زرعی اراضی کے مالک کاشتکار اس سکیم کے لیے اہل ہوں گے ،300 ارب روپے کی خطیر رقم سے یہ منصوبہ محکمہ زراعت اور بینک آف پنجاب کے باہمی اشتراک سے شروع کیا گیا ہے،مستقبل میں وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کا دائرہ کار اور فنڈنگ کو مزید بڑھایا جائے گا،اس سکیم سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک فی کسان بلا سود زرعی قرضہ حاصل کر سکیں گے، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے بتایا کہ اس منصوبہ سے 5 لاکھ کاشتکار مستفید ہوں گے، رجسٹریشن کیلئے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر عملدرآمد جاری ہے، کسان کارڈ کے ذریعے ڈائریکٹ سبسڈی بھی دی جائے گی، کسانوں کو معیاری کھاد اور بیج مقرر کردہ قیمتوں پر دستیاب ہوگا، کسانوں کی آسانی کے لیے بذریعہ ایس ایم ایس الرٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ حاصل کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں :غلطی سے کریمنل ریکارڈکا حصہ بننے والے افراد اس کو کیسے کلئیر کروائیں؟