شاداب خان کی خراب پرفارمنس کے باوجود ٹیم میں ہونے کی اصل وجہ کیا ؟

Jun 04, 2024 | 19:35:PM

(24نیوز) سابق کرکٹر سلیم ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی اہم وجہ بتا دی۔ 

سابق  کرکٹر سلیم ملک نے24 نیوز کے پروگرام  میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ ہم سیدھا 20 اوور کے گیم میں پہنچ جاتے ہیں اور  فرسٹ کلاس کرکٹ کو نظر انداز کرتے ہیں اور اسی چیز سے ہمیں نقصان ہوتا ہے،سلیم ملک نے کہا ہے کہ شاداب یا کسی بھی کرکٹر کا  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پرفارم نہ کرنے کی وجہ یہ  ہے  فرسٹ کلاس کرکٹ  کو نظر انداز  کیا جاتا ہے ۔ 

ان کا کہنا ہے کہ میری یہ خواہش ہے کہ انڈر 19 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کو  کسی بھی کھلاڑی کو 20 اوور کا میچ کھیلنے نہیں دینا چاہئے، کیونکہ ان کی دلوں میں یہ بات بیٹھ جاتی ہے کہ انہوں نے کھیلنا ہی 20 اوور کا میچ ہے اور ٹیسٹ یا ایک رو زہ میچ ہم نے نہیں کھیلنا ،تو جتنی دیر ہم فرسٹ کلاس نہیں کھیلے گے تو ہم نہیں سیکھ سکتے، کیونکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں یہ ہوتا ہے کہ آپ نے کریس پر کافی وقت تک کھیلنا ہوتا ہے اور اس میں غلطیوں کو پکرنے اور اس کے اوپر کام کرنے کا موقع مل جاتا ہے لیکن دوسر ی جانب اگر دیکھا جائے تو بہت ہی محدود اوور کی میچ میں یہ مواقع بہت کم ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وسیم اکرم 1 ماہ میں کتنی جگتیں مارتے ہیں؟ انضمام الحق نے انکشاف کر دیا

مزیدخبریں