( 24نیوز) سعودی عب میں 67 سال کی فوجی تعلیم کے بعد وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے مسلح افواج کے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں تبدیلی کرنے کے عمل کا افتتاح کر دیا،اس اقدام کا مقصد وزارت دفاع کے ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کو بہترین فوجی ویژن دیا گیا ہے، 2030 تک قومی سلامتی اور دفاع کے شعبے میں فوجی اور سویلین لیڈروں کی تیاری اور اہلیت فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اہم علاقائی یونیورسٹی بننے جارہی ہے، یونیورسٹی کے تعلیمی اور تربیتی پروگرام ملک کے مفادات کو آگے بڑھائیں گے۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے مقاصد میں قومی سلامتی میں پیشہ ور کیڈرز کو فارغ التحصیل کرنے کے ساتھ دفاعی اور قومی سلامتی کے شعبوں میں سائنسی تحقیق کرنا بھی شامل ہے،اندرونی اور بیرونی طور پر اہم اور سٹریٹجک سطحوں پر فیصلہ سازی کیلئے گریجوایشن پروگرام کی تکمیل اور تعلیمی اور پیشہ ورانہ مہارت فراہم کی جائے گی، یونیورسٹی میں وائس پریذیڈنسی برائے ایگزیکٹو سروسز، وائس پریذیڈنسی فار اکیڈمک افیئرز، وار کالج، لیڈرشپ ڈویلپمنٹ سینٹر، جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے ساتھ ساتھ سینٹر فار سٹریٹجک سٹڈیز کی فیکلٹیز اور شعبے قائم کئے جارہے ہیں۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جو تعلیمی پروگرام پیش کرتی ہے ان میں ماسٹر آف سٹریٹجک سٹڈیز، ماسٹر آف ملٹری سائنسز، نیشنل سکیورٹی ڈپلومہ، انٹرنیشنل اینڈ ہیومینٹیرین لا ڈپلومہ، پبلک پالیسی ڈپلومہ اور منظرناموں کی تعمیر اور مستقبل کی توقع سے متعلق ایک ڈپلومہ شامل ہے، یونیورسٹی قومی سطح پر کرائسز مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ ایک مشترکہ آپریشنز پلاننگ کورس بھی پیش کر رہی ہے، بین الاقوامی ماحول کے جغرافیائی سیاسی تجزیہ میں ایک ڈپلومہ اور میڈیا سٹڈیز میں ایک ڈپلومہ اور سٹریٹجک لیڈرشپ میں ماسٹر کی ڈگری بھی پیش کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کی بورڈ سے گاڑی چلانےوالے نوجوان کو علی امین گنڈاپور کا قیمتی تحفہ