(24 نیوز ) جمعیت علماء اسلام کے سرپرست اعلی و سابق صوبائی وزیراور سابق ایم این اے قاضی عصمت اللہ انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق قاضی عصمت اللہ اور کے بھائی انتقال کرگئے ہیں جب کہ نماز جنازہ کل صبح 10بجے کوئٹہ میں آدا کی جائے گی،جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سرپرست جے یو آئی سابق ایم این اے مولانا عصمت اللہ اور ان کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا عصمت اللہ مرحوم عالم باعمل ،قاضی ،منجھے ہوئے عالم اور جماعت کے مخلص ،وفادار،باوقار اور زیرک رہنماء تھے ،مولانا مرحوم ہمہ جہت صفات کے مالک تھے ،مرحوم کی خدمات قابل تحسین اور شاندار ہیں ۔مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا مرحوم کی پارلیمانی اور سماجی خدمات کو یاد رکھا جائے گا ،پارلیمان میں مرحوم کی خدمات جماعت کے لئے قابل فخر اور ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ،مولانامرحوم کی وفات جے یو آئی کے لئے بڑا نقصان ہے ،دعاء ہے کہ اللہ کریم مولانا مرحوم اور ان کے بھائی کی کامل مغفرت فرمائے ،اللہ کریم اہل خانہ کے لئے ایک ہی دن دو بزرگوں کی وفات کا سانحہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
یہ بھی پڑھیں : ’مریم کی دستک ‘ایپ کی لانچنگ تقریب، ایک لاکھ نوجوانوں کو نوکری ملنے کا امکان