سندھ میں 90 روز کیلئے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد

Jun 04, 2024 | 21:26:PM
سندھ میں 90 روز کیلئے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سندھ میں 90 روز کے لیے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد ،محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے،رجسٹرڈ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈ ڈیوٹی کے اوقات میں ہتھیار ساتھ رکھ سکیں گے ،نقل و حرکت کے دوران ہتھیاروں کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی،ہتھیاروں کو گاڑیوں کے اندر رکھا جائے گا،گارڈز گشت کے دوران یا کھلی جگہوں پر انجام دیتے وقت ہتھیاروں کی نمائش نہیں کریں گے،غیر ضروری طور پر اسلحے کی نمائش نہیں کی جائے گی،تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو نوٹی فکیشن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اختیار دے دیا گیا،اس کے ساتھ ساتھ ڈی آئی جی اپنی حدود میں اس حکم کی خلاف ورزی کے بارے میں محکمہ داخلہ کو 15 روز میں رپورٹ بھیجیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : انٹر بینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیاں مہنگی