ٹیکسوں کا بوجھ ان پر ڈالاجائے گا جو یہ بوجھ اٹھا سکتے ہیں: علی پرویز ملک

Jun 04, 2024 | 22:37:PM

(وقاص عظیم) وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ حکومت کے غیر ضروری اخراجات کو کم کیا جائے گا، ٹیکسوں کا بوجھ ان پر ڈالاجائے گا جو یہ بوجھ اٹھا سکتے ہیں۔

وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر چیز میں سیاست کو لے کر آتے ہیں، اس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ ہم 70 سال سے آئی ایم ایف کے شکنجے میں پھنسے ہوئے ہیں، اس نظام میں بنیادی اصلاحات لانے کی ضرورت ہے، معیشت میں ہم چند سالوں کی بہتری کے بعد دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے، معیشت کو جامع اور دیرپا بنانے کے اقدامات کرنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت خزانہ کا بینکوں پاک پی ڈبلیو ڈی کے چیک کیش نہ کرنے کا حکم

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت میں تمام طبقات کو یکساں مواقع دینے کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی کے دور میں پیٹرول سعودی عرب سے بھی سستا ملنا شروع ہو گیا تھا، یہ وہ بارودی سرنگ تھی جس سے ریاست اور آئی ایم ایف کے خلاف کام کیا گیا۔

وزیرمملکت نے کہا کہ شہباز شریف نے انتہائی محنت سے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، اگر اس وقت ملک دیوالیہ ہوجاتا تو انتہائی خطرناک صورتحال ہوتی، حکومت کے غیر ضروری اخراجات کو کم کیا جائے گا، ٹیکسوں کا بوجھ ان پر ڈالاجائے گا جو یہ بوجھ اٹھا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں